May 01, 2020 05:26 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Karachi- World Labor Day Observe acroos the country
کراچی، ملک بھر میں یوم مزدور سادگی سے منایا گیا، مزدوروں کا حکومت سے ریلیف کا تقاضا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدور پر کورونا سے شدید متاثر مزدور طبقہ کی ہر ممکن مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔وزیراعظم پاکستان نے یوم مزدور کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یکم مئی ان مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لئے جانیں نچھاور کیں، یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لئے کارکنوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کووڈ ۔19 کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا میں لاکھوں لوگ اس وبا کی وجہ سے بے روزگار ہوئے ہیں۔
عالمی یوم مزدور کے موقع پر ایک مزدور محمد یونس نے کہا کہ لاک ڈاؤن نے بہت زیادہ حالات خراب کردیئے ہیں اس کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔ گھر میں بہن بھائی ماں باپ، کھانے پینے والے چھوٹے بچے ہیں ان کا گزارا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ حکومت مزدوروں کو ریلیف دے۔
ایک اور مزدور فراز احمد کا کہنا تھا کہ مزدور کہاں جائیں، بڑوں لوگوں کے اکاؤنٹ تو پیسوں سے بھرے پڑے ہیں ،غریبوں کی جیبیں تو خالی ہیں۔ کوئی کسی کا نہیں ہے، ہم مزدور کہاں جائیں، گھر میں پہنچنے تک کے پیسے نہیں ہیں۔