May 01, 2020 05:31 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad- Coronavirus, Pakistan cannot afford imposing strict lockdown, says Shibli Faraz
اسلام آباد، ملک میں "مکمل لاک ڈاؤن "کا فارمولا "ناکام "ہوگیا، وفاقی وزیراطلاعات
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا بوجھ سب سے زیادہ مزدور طبقے پر پڑا، احساس پروگرام کے تحت "200 ارب "کا پیکیج دیا، چاہتے تو فنڈز کی تقسیم اپنی سیاسی پارٹی کے ذریعے کرتے لیکن ایسا نہیں کیا، ہم ایک "شفاف میکنزم "بنارہے ہیں، ہم نے کچھ انڈسٹریزکھولی ہیں لیکن ایس او پیزسخت بنارہے ہیں تاکہ کوئی "نقصان "نہ ہو۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے "خود مختار "ہیں اور وفاقی حکومت صرف پالیسی "گائیڈ لائن "دے سکتی ہے، ہم نے "توازن "قائم کرنا ہے، ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ہم سب کچھ بند کرکے گھروں میں "بیٹھ "جائیں، یہ والا فارمولا نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا جیسے ممالک میں بھی "ناکام "ہوگیا ہے، سندھ حکومت کو بھی اس کا احساس ہوگیا ہے، ملک کی بقا انفرادی یا صوبائیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مل کر "چلنے "میں ہے۔