May 01, 2020 05:35 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Karachi- coronavirus has most affected of the laborers, Bilawal
کراچی، وفاق کی نالائقی نے صوبائی حکومتوں کو نقصان پہنچایا، بلاول بھٹو
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا، جسے ریلیف ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے 9 ڈاکٹر شہید جبکہ طبی عملے کے 400 افراد متاثر ہوئے ہیں، وفاقی حکومت کو اپنی ذمے داری اٹھانا پڑے گی۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پہلے دن سے وزیراعظم عمران خان یومیہ اجرت والوں کا ذکر کرتے ہیں لیکن حکومت نے انہیں ایک روپیہ نہیں دیا۔