May 01, 2020 05:49 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi City likely to experience heatwave next week, Met Office
کراچی، روزے دار "تیار "ہوجائیں ! محکمہ موسمیات کی کراچی میں "ہیٹ ویو "کی پیش گوئی،سمندری ہوائیں "معطل" رہیں گی
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبر دار کیا ہے کہ 5 سے 8مئی تک "ہیٹ ویو "کا امکان ہے ، ہیٹ ویو میں پارہ 40سے42ڈگری تک "چھو "سکتا ہے، اس دوران ہواجنوب اور مغربی جنوب کی "سمت "سے چلے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری رہنےکاامکان ہے، مغربی سمت سے ہوا22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی "رفتار "سےچل رہی ہے اور ہوا میں "نمی "کا تناسب 63فیصد ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 4 مئی تک گرج چمک کیساتھ "بارش "برسانےوالاسسٹم موجودہوگا، اس سسٹم کےباعث 4مئی تک سمندری ہوائیں "بحال "رہیں گی، سسٹم کے بعد پورے ملک میں خشک موسم اپنا اثر دکھائے گا۔