May 02, 2020 02:25 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Lahore- Shahbaz Sharif is trying to go for abroad, Shaikh Rasheed
لاہور، شوگر مافیا ہر پارٹی میں موجود ہے، یہ لوگ پارٹیوں کو چندہ دیتے ہیں، شیخ رشید
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بعداب فردوس عاشق اعوان بھی کہیں گی مجھے کیوں نکالا۔شوگر مافیا ہر پارٹی میں موجود ہے، یہ لوگ پارٹیوں کو چندہ دیتے ہیں، کوئی کابینہ ایسی نہیں دیکھی جس میں شوگر اور آٹے والے نہ ہوں لیکن عمران خان چینی آٹا مافیا کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں گے، تحقیقات کرنے والوں نے وقت مانگا تھا، ابھی تک آئی پی پی کا کمیشن نہیں بنا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کو کورونا سے 5ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہورہا ہے لیکن کسی کو بھی ریلوے ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔منظر عام پر آنے والا نیب آرڈیننس کا مسودہ جعلی ہے، اپوزیشن نیب قوانین میں جو ترمیم چاہ رہی ہے وہ ممکن نہیں، میرے موکل بتا رہے ہیں شہبازشریف کے ستارے گردش میں ہیں، شہبازشریف باہر جانے کیلئے جتن کر رہے ہیں، عید کے بعد نیب ٹارزن بننے جارہی ہے اور ٹارزن کی واپسی ہوگی۔