May 02, 2020 03:00 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Islamabad- Public should feel the relief brought by lower petroleum prices, PM Imran
اسلام آباد، وزیرِ اعظم نے چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج کا اعلان کردیا
وزیرِ
اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس کیش پروگرام کی طرح بے روزگاروں کو بھی
رقم دیں گے، متاثرہ افراد کو تفصیل دینی ہوگی کہ وہ کہاں کام کرتے تھے۔
وزیرِ
اعظم نے کہا کہ نیویارک نے بھی تعمیرات کی صنعت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،
لاک ڈاؤن کے منفی اثرات اتنے زیادہ ہیں کہ امیر سے امیر حکومت بھی اسے
برداشت نہیں کر سکتی۔
وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو پیغام
دیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی
یقینی بنائی جائے، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف
ایکشن لیا جائے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہر صورت قیمتیں کم کروائیں اور
ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔