سری نگر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی، بزرگوں اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جبکہ ایک گھر کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے نہیں کیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 15 روز کے درمیان بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے.سرچ آپریشن کے نام پر چادر وچار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔