May 02, 2020 03:28 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- Nationwide tally of COVID-19 patients jumped to 18,500
کراچی، ملک میں اب تک کورونا سے مزید 13 اموات کے بعد ہلاکتیں 421 تک جاپہنچیں
کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 161 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 122 اور پنجاب میں 115 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پاکستان بھر سے اب تک کورونا کے مزید 963 کیسز رپورٹ ہوگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3259 ٹیسٹ کئے تھے، صوبے میں 427 میں سے کراچی میں 376 کیسزآئے ہیں، اب تک 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اورمریضوں کی تعداد 7102 ہے۔ 46 مریض صحتیاب ہوکرگھروں کوچلے گئے۔