May 02, 2020 04:37 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Islamabad- FO summoned diplomat of Indian High Commission
اسلام آباد، بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی
دفتر
خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن
کے سینئر سفارت کار کو طلب کر کے کنٹرول لائن کے حاجی پیر اور سنکھ سیکٹرز
پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی گئی ۔
بھارتی
افواج کی فائرنگ سے ایل او سی کے گاؤں خواجہ بانڈی کی رہائشی خاتون شدید
زخمی ہوئی، سفارت کار کو بتایا گیا کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر
تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہے ہیں۔
بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔