May 02, 2020 04:43 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad- Bilawal Bhutto should return to reality from imaginary world, PTI Leader Shehbaz Gill
اسلام آباد، بلاول کو وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، شہباز گل
پی ٹی آئی کے رہنماء شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا لاک ڈاؤن کوئی ویڈیو گیم کا بٹن نہیں کہ بلاول بھٹو نے دبا دیا اور سب نظام رک گیا، خیالی دنیا سے حقیقت میں واپس آئیں۔ کراچی کی صرف11 یو سیز میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہوا لیکن عمل درآمد نہیں کرواسکے اور باتیں پورے ملک کے لاک ڈاؤن کی کرتے ہیں اب بیان بازی نہیں کام کریں۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ وفاق پورے ملک میں غیرسیاسی بنیادپر اربوں کی امداد تقسیم کررہا ہے جس کا بڑا حصہ سندھ کو دیا گیا، عوام کی یہ امانت براہ راست ہی تقسیم ہوگی، یاد رکھیں ہم خیانت نہیں ہونے دیں گے۔