May 03, 2020 06:10 pm
views : 242
Location : Domestic place
Multan- Pakistan’s economy can suffer a lot due to this virus says Shah Mahmood Qureshi
ملتان، ہمارا ملک اتنا طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتا،شاہ محمود قریشی
وزیرِ خارجہ شاہ مخدوم محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج بھی کورونا وائرس کے باعث 2 پاکستانی برٹش ڈاکٹرز کی شہادت کی خبر موصول ہوئی ہے، ڈاکٹرز پاکستان کے سفیر بنے ہوئے ہیں، ان پر فخر کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹرز مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں، انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور جانوں کے تحفظ میں توازن کی ضرورت ہے، وزیرِ اعظم عمران خان تمام صورتِ حال سے باخبر ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہ کہ ہوسکتا ہے کہ کورونا وائرس مزید 6 ماہ چلے یا ایک سال تک یہ وباء برقرار رہے ، ہمارا ملک اتنا طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتا۔
وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ غربت اور بھوک کے خلاف بھی لڑنا ہے ، کچھ تاجروں کی ماہِ رمضان میں پورے پورے سال کی آمدن ہوتی ہے ۔