May 03, 2020 09:00 pm
views : 238
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan's coronavirus cases toll tops 19,103, 989 new cases ,440 deaths
ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 103 ہوگئی، 440 افراد جاں بحق
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 19 ہزار 103 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 440 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 716 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 989 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ تاحال اس وائرس سے 4 ہزار 817 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 7 ہزار 106 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 7102، خیبر پختونخوا 2907، بلوچستان 1172، اسلام آباد 393، آزاد کشمیر 67 اور گلگت بلتستان میں 356 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23 افراد کورونا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 440 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 172 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 122، پنجاب میں 120، بلوچستان 19، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔