May 04, 2020 04:44 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Islamabad- 469 dead as coronavirus cases reach 20,186 in Pakistan
کراچی، ملک میں کورونا سے مزید 12 اموات کے بعد ہلاکتیں "469 "ہوگئیں، مصدقہ مریضوں کی تعداد "20 "ہزار سے تجاوز کرگئی
کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے "180 "افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں "137 "اور پنجاب میں "124 "افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں "21"، اسلام آباد میں "4 "افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید "591 "کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی کا کہنا تھا کہ جس مصیبت میں ہم گرفتار ہیں اس میں پوری دنیا اس وباء سے نبرد آزما ہے۔ ہم ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتے تھے لیکن ہم بدقسمتی سے بہت پیچھے چلے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا کا شکار ڈاکٹر فرقان بروقت وینٹی لیٹر نہ ملنے پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ اہل خانہ دو گھنٹے سے زائد ڈاکٹر فرقان کو ایمبولینس میں لے کر وینٹی لیٹر تلاش کرتے رہے۔ ڈاکٹر فرقان کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز سے ایک ماہ قبل ریٹائرڈ ہوئے تھے۔