May 04, 2020 04:47 pm
views : 259
Location : Domestic Place
Islamabad- Need to lift the coronavirus lockdown, slowly but gradually, PM Imran Khan
اسلام آباد، آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں "بتدریج نرمی "کی جائے گی، وزیراعظم
وزیراعظم
کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ارکان اسمبلی نے
اپنے اپنے حلقوں میں کورونا کی صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے بارے میں پارٹی اراکین کو گائیڈ لائینز فراہم
کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے حلقوں میں ٹائیگرفورس کو "متحرک "کرنے کی ہدایت
کی۔
اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ہرشعبے کے لئے حفاظتی
اقدامات پر مبنی "جامع ایس اوپیزتیار" کیے جا چکے ہیں، حکومت نے مشکل حالات
کے باوجود مجموعی طور 1.25 کھرب روپے کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا، ملک کے
سوا ایک کروڑمستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے میرٹ پر فراہم کیے جارہے ہیں،
مزدوروں اور ورکرز کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھی ایک خصوصی پروگرام کا
"اجراء "کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندگان حکومت کی
جانب سے ریلیف پیکیج سے "مستحقین "کو فائدہ یقینی بنائیں، زندگی کے ہر
شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹائیگر فورس میں شمولیت "اختیار "کی، دس
لاکھ رضاکاروں پرمشتمل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو برؤے کار لانے کے لئے
ٹی او آرز تیار کیے جا چکے ہیں، خدمت کے جذبے سے سرشار یہ ٹائیگرفورس عوام
کو ریلیف کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کرے گی، ٹائیگرفورس عوامی
مقامات پرحفاظتی اقدامات پرعمل درآمد میں معاونت کرے گی اوریوٹیلیٹی اسٹورز
پر اشیائے ضروریہ کے اسٹاک کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ رکھے گی۔