May 04, 2020 04:53 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad- 18th amendment deprived the people of Sindh of their right to live, Shehbaz gill
اسلام آباد،اٹھارویں ترمیم نے سندھ کےعوام سے جینے کا حق چھین لیا، شہباز گل
تحریک
انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ اندازہ تو تھا کہ سندھ کے "اعداد و
شمار "کے مطابق یکم مئی کو صرف 16جب کہ 2مئی کو 18مریض وینٹی لیٹرز پر
تھے، اسی دن ڈاکٹر فرقان وینٹی لیٹر نہ ملنے پرجان کی "بازی "ہارگئے، اس
سے سندھ کے زمینی حقائق کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
پی ٹی آئی کے
رہنما نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا نام لیے بغیر انہیں "تنقید "کا
نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عجیب مضحکہ خیز لوگ ہیں کہ 12 سال سے مسلسل حکومت
کرنے والے اپنی کرپشن اور نااہلی پر پھر وفاق کو کوس رہے ہیں، 18ویں ترمیم
نے ان کے جعلی اکاؤنٹ تو بھرے ہیں لیکن سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین
لیا، جب سوال اٹھایا جائے گا تو 18ویں ترمیم کے داعی بن کرسندھ کارڈ کھیلنے
کے لیے میدان میں ہوں گے۔