May 04, 2020 04:56 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Islamabad- read the first TORs criticizing Tiger Force, Usman Dar
اسلام آباد، ٹائیگر فورس پر تنقید کرنے والے پہلےٹی او آرز پڑھ لیں، عثمان ڈار
عثمان ڈار نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کال پر نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں، ٹائیگر فورس کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہے۔
عثمان ڈار نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں، سندھ حکومت نے نوجوانوں کی خدمات لینے سے انکار کر دیا ۔سندھ سے ایک ہزار وکلا بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں، وزیراعظم سندھ کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں ڈاکٹرز کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، کوشش ہے کہ اسی ہفتے میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پورے ملک میں متحرک ہوجائے۔