May 04, 2020 04:59 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Lahore- Shehbaz Sharif appears before NAB in assets case
لاہور، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی شہبازشریف سے 2 گھنٹے پوچھ گچھ
نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف سے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی ہے۔اس دوران انہوں نیب ٹیم کے سوالات کے جواب دیئے جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔ نیب نے انہیں 2 جون کو دوبارہ طلب کیا ہے۔
نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثاجات کیس میں پہلے بھی 2 مرتبہ طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تاہم انہوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو دستاویزات جمع کرائی تھیں۔ جس پر قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ان کی جانب سے بھیجے گئے جواب سے مطمئن نہیں۔