May 04, 2020 05:10 pm
views : 269
Location : Domestic Place
Karachi- weather will remain hot and dry during the heatwave, Meteorological Department
کراچی، شہر قائد میں میں ہیٹ ویو کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں کل سے ہیٹ ویو "شروع "ہوگی۔ ہیٹ ویوکے دوران موسم "گرم اورخشک" رہے گا اورہوا میں نمی کا تناسب "انتہائی کم "ہوگا جبکہ پارہ 40 ڈگری تک جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم "گرم اورمرطوب "رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت "27 ڈگری سینٹی گریڈ "ریکارڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت "36 سے 38 "سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب "78 فیصد "ہے، ہوائیں 13 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔