May 05, 2020 04:00 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus death toll reaches 500 in Pakistan, 21,838 persons infected so far
کراچی، ملک میں اب تک کورونا کے مزید 19 اموات کے بعد ہلاکتیں 500 سے تجاوز کرگئیں
ملک میں کورونا وائرس سے اب تک مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 505 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 21838 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 148 اور پنجاب میں 144 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے بے بسی میں جان دینے والے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی کو چوبیس گھنٹے میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف فنکارہ نازیہ ملک کا کہنا تھا کہ ایمونٹی کا نظام ہمارے دماغ سے چلتا ہے اور اگر ہم ڈپریس میں آگئے تو ہماری ایمیونٹی کمزور ہوجاتی ہے اور کورونا وائرس کسی کو بھی اپنا شکار کرسکتا ہے۔