May 05, 2020 04:14 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- The number of Corona victims in country is expected to increase
کراچی، ملک میں کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی
کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں بروقت اقدامات سے ووہان
جیسی صورت حال پیدا نہیں ہونے دی۔وفاق نے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کو آئی
پی پیز فراہم نہیں کیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کرونا کے 90
فیصداخراجات صوبے اپنے وسائل سے پورے کر رہے ہیں،عوام کی جان ،مال اور صحت
کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے،وفاق پر لازم ہے صوبوں کو صحت کے حوالے سے
فوری فنڈز فراہم کرے، اس وقت تک صوبوں کو وفاق کی جانب سے کوئی بھی اضافی
رقم نہیں ملی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ میں مستحق افراد کوگھر کی دہلیز پرامداد پہنچانے کا عمل قابل تعریف ہے۔