May 05, 2020 04:15 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Lahore- Corona virus is spreading due to the government's double standard policy, Siraj-ul-Haq
لاہور، حکومت کی ڈانواں ڈول پالیسی سے کورونا وائرس عام ہو رہا ہے، سراج الحق
سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں ایک ہی پالیسی اپنائی جائے تاکہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یا ان کی ٹیم لاک ڈاؤن کو ٹھیک نہیں سمجھتی تو انہیں فیصلہ کرنے سے کس نے روکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ریلیف اعلانات ابھی تک اعلانات ہی ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عوام کے مسائل سے نہیں، اپنی اپنی انا کو تسکین پہنچانے سے غرض ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کی امدادی سرگرمیاں ملک بھر میں ہر جگہ نظر آرہی ہیں۔ الخدمت کا فیصل آباد میں پانچ روپے میں دو روٹیوں کا پیکج عام آدمی کیلئے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔