May 05, 2020 04:21 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Karachi- Decline in Gold price in Pakistan
کراچی، عالمی مارکیٹ میں ایکبار پھر اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گرگئی
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا "4 "ڈالر کے اضافے سے "1706 "ڈالر فی اونس کا ہوگیا، تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب "400 "اور "343 "روپے کی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر "94 "ہزار "800 "روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد "81" ہزار "343 "روپے ہوگئی۔