May 06, 2020 05:27 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Islamabad- Coronavirus death toll reaches 535 in Pakistan, 23,274 persons infected so far
کراچی، ملک میں کورونا سے اب تک مزید 21 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 535 ہوگئی
ملک بھر میں اب تک کورونا کے مزید 1037 کیسز رپورٹ ہوگئے ۔سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 194 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 156 اور سندھ میں 157 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی جس میں ڈاکٹر جگدیش کو غیر ذمہ داری کا مرتکب قرار دیا گیا، کراچی میں ڈاکٹر فرقان کی موت سول انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے صدر کلچر اسپورٹس فیڈریشن اسرار عباسی کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ لاک ڈاؤن پر صوبائی اور وفاقی حکومت کی حکمت عملی سے ہمیں کافی حد تک نقصان پہنچا ہے۔