سری نگر، قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید، نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا
جنت نظیر
وادی کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران بھی قابض بھارتی فوج کی جنونیت میں کمی
واقع نہیں ہوئی، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے اور مذہبی
آزادی پر قدغن لگائی گئی ہے۔قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد
سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
سرچ آپریشن کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
اپنی
ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحانہ پالیسیاں خطے
کے امن و سلامتی کو تباہ کرسکتی ہیں۔بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی
مزاحمت بھارتی مظالم کا براہ راست نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے 6 دنوں میں قابض بھارتی فوج نے عسکریت پسند قرار دیکر 6 نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔