May 06, 2020 05:37 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad- Educational institutions across the country have decided to remain closed even after June 1
اسلام آباد، ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنےکا فیصلہ، خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کردی
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تمام صوبائی وزراء نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں، تاہم خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کر دی۔ صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔