May 06, 2020 05:43 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- Meteorological department issue another heatwave aleart
کراچی، شہر قائد میں نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے
کراچی میں چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا جاتا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 25 سے 27 مئی کے درمیان دن کے اوقات میں شمال مغرب کی جانب سے گرم ہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ یہ مختصر دورانیےکی معتدل ہیٹ ویو ہے اور 15 مئی کو گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے۔کل بھی درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہےجب کہ 8 مئی سے درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ پر آجائے گا۔
دوسری جانب ڈاکٹر ارسلان کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہری دن کے اوقات خصوصی طور پر صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے کے درمیان باہر نہ نکلیں، اپنا سر گیلے کپڑے سے ڈھانپیں۔ روزے دار حضرات سحر و افطار میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔