May 06, 2020 05:46 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Corona Virus, Doctors advise to focus on exercise
کراچی،کورونا کے خلاف جنگ، سماجی دوری اور سیلف آئسولیشن واحد ہتھیار، طبی ماہرین کا ایکسرسائز پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ
کورونا کے خلاف جاری جنگ میں سماجی دوری اور سیلف آئسولیشن واحد ہتھیار ہیں جنھیں نافذ کرنے کے لیے دنیا کے اکثر ملکوں میں لاک ڈاؤن ہے۔
مجھے لگ رہا ہے کہ ہوا میں کرونا وائرس بس گیا ہے۔ سانس لینے بھی اب تو ڈر لگ رہا ہے،یہ وہ چند جملے ہیں جو شہروں کے لاک ڈاؤن کے بعد سے اکثر خواتین سے سننے کو مل رہے ہیں۔
کراچی کے علاقے میں مقیم خاتون فوزیہ کا کہنا تھا کہ شوہر سمیت بچےبھی گھر پر ہوتے ہیں یا تو فرمائشی کھانوں کا سلسلہ لگا کر رکھتے ہیں یا پھر خبریں دیکھ کر ان پر تبصرے کرتے رہتے ہیں۔ مجھے ایک لمحہ کچھ سوچنے سمجھنے کا نہیں مل رہا۔ نہ جانے یہ صورتحال کب تک رہےگی،
لاک ڈاؤن ہماری ذہنی صحت پر کس طرح اثر انداز ہو سکتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل سے کیسے نمٹا جائے اس حوالے سے ڈاکڑ فلک کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم کافی ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں تاہم اس سے بچنے کیلئے ایکسرسائز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔