May 06, 2020 08:40 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Karachi- children's iftar in Karachi to create discipline
کراچی،بچوں میں نظم وضبط پیدا کرنے کی غرض سےشہر قائد میں بچوں کی افطار کا انتظام
بچے روزے دار تو نہیں ہوتے لیکن افطار سے دلچسپی بڑوں سے زیادہ ہوتی ہے ۔
شہر کراچی میں مختلف فلاحی ادارے اور مخیر حضرات اپنے اپنے طور پر شہریوں کو افطارکراتے ہیں تاہم شہر کراچی کے نجی اسپتال کے مالک نے خاص طور پر صرف بچوں کیلئے افطار کا انتظام کر رکھا ہے،جہاں روزانہ بنیادی سہولیات سے محروم کچی بستیوں کے بچوں کو افطاری کرائی جاتی ہے۔
ڈاکٹر علی کورونا سے بچائو کی تدابیر کو بالائے طاق رکھ کر روزانہ بچوں کو افطار کروارہے ہیں۔
ڈاکٹر علی کا کہنا ہے کہ افطار تو اپنی جگہ ہے لیکن اس کام کا ایک بڑا مقصد یہ ہے کہ بچوں میں لائن لگانے اور نظم وضبط پیدا کیا جائے ۔
انکا کہنا تھا کہ روزانہ تقریبا ڈیرھ سو بچوں کو افطار کرایا جاتا ہے جو انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ قطار میں بیٹھ کر اپنا افطار لیتے ہیں اور ازان کی آواز کے ساتھ اپنے اپنے گھر روانہ ہوجاتے ہیں