May 07, 2020 05:58 pm
views : 250
Location : PM House
Islamabad- PM Imran announces ease in lockdown restrictions beginning Saturday
اسلام آباد ، وزیراعظم کا ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان،عمران خان کہتے ہیں کوئی بھی فیصلہ صوبوں کے بغیر نہیں ہوگا
وزیراعظم
کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے وزرائے اعلی
بھی شریک ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے اس حوالے سے اپنی سفارشات
پیش کیں۔
اجلاس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اگرچہ پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں لیکن لوگ بہت مشکل میں
ہیں، غریب اور دیہاڑی دار طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے، ہمارا ٹیکس 35فیصد
کم ہوچکاہے اور برآمدات کم ہوگئیں۔
عمران خان نے کہا کہ میرے خیال میں
پبلک ٹرانسپورٹ کو کھلنا چاہیے کیونکہ اس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا، لیکن
اس پر صوبے کے خدشات ہیں، اس سےمتعلق ایس او پیز بنائیں گے۔ہر شعبے کے لیے
ایس او پی بنائے گئے ہیں جن پر عمل کرنا ہوگا، عوام کی انفرادی ذمہ داری
ہے وہ خود احتیاط کریں، علامات کی صورت میں لوگوں کو سیلف کورنٹین کی طرف
جانا ہوگا، احتیاط سے ہی وائرس کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔