May 07, 2020 06:32 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad- Second phase of CPEC will start soon: Lt Gen (r) Asim Saleem Bajwa
اسلام آباد، خنجراب تا گوادر تیز تکمیل کی منصوبہ بندی کرلی، عاصم باجوہ
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کی اضافی ذمے داری ملی، وزارت اطلاعات اور میڈیا میں بہتری لانے کے لیے تمام تر صلاحیتوں، تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کوششیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا مرحلہ نہایت اہم اور جلد شروع ہو گا، جس میں زرعی، صنعتی، تجارتی، سائنس و ٹیکنالوجی شعبوں پر توجہ مرکوز ہوگی، چاروں صوبوں میں اقتصادی زونز فعال کرنا ترجیح ہے، گوادر کی ترقی کے منصوبے بھی دوسرے مرحلے میں شامل ہیں۔