May 07, 2020 08:00 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- LNG case, NAB to file supplementary reference against Shahid Khaqan
اسلام آباد، نیب کا شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی کیس کا ضمنی ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ، سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ٹھیکہ ریفرنس پر سماعت کی۔ شاہد خاقان عباسی، اوگرا افسران سعید احمد خان، عظمی عادل سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ مفرور ملزم شاہد السلام کیوں پیش نہیں ہوا ؟ نیب نے بتایا کہ ملزم بیرون ملک روپوش ہے۔ عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت ہی جعلی ہے، حکومت چل نہیں رہی، نیب سے سب سے زیادہ تنگ آج خود حکومت ہے، اب حکومتی چہرے بھی جلد یہاں نظر آئیں گے۔