لاہور، چودهری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست، سماعت 11 مئی تک ملتوی
جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ چودھری برادران نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں، چیئرمین نیب نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے۔