لاہور، وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں نادرا کے دفاتر کھول دیئے گئے
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں نادرا کے دفاتر کھول دیئے گئے لیکن نادرا کے دفاتر کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگائے روزے دار پریشان دکھائی دیئے جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔
اس حوالے سے ایک شہری محمد ارسلان کا کہنا تھا کہ صبح چھ بجے کے آئے ہوئے ہیں رل رہے ہیں، کوئی بات نہیں کررہا اندر بھی کوئی نہیں جانے دے رہا۔
ایک اور شہری احسان بیگ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان غریبوں کا کوئی خیال کریں، عوام کو بت بنایا ہوا ہے، پولیس والے تنگ کرکے بھگادیتے ہیں۔
ایک بزرگ خاتون نجمہ کا کہنا تھا کہ کوئی عزت نہیں ہورہی، سخت گرمی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ کبھی ادھر کبھی ادھر دوڑائے جارہے ہیں۔ اتنے رش میں ہی کورونا لگ سکتا ہے۔