کراچی،نجی فلاحی ادارے کی جانب سے کورونا کے شکار مریضوں کیلئے شتر مرغ سے سحری کا انتظام
نجی فلاحی ادارے کی جانب سے مخیر حضرات کے تعاون سے کراچی ایکسپو سینٹر میں موجود کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے شتر مرغ کے گوشت کی سحری کا انتظام کیا گیا ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے دو شتر مرغ ذبح کرکے سحری میں کورونا کے شکار مریضوں کی تواضح کی جائے گی۔
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں کورونا کے 90 مریض قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں جبکہ حفاظتی انتظامات کے تحت ایکسپو سینٹر میں داخلے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جے ڈی سے کے عہدیدار محمد بلال کا کہنا تھا کہ جے ڈی سی کی جانب سے 14 رمضان المبارک میں کورونا سے متاثرین کیلئے شتر مرغ کے گوشت سے سحری کا انتظام کیا جارہا ہے، یہ انتظام ہمارے ایک بہت محترم ڈونر کی جانب سے کیا جارہا ہے، ہم ان کے مرحومین کیلئے دعاگو ہیں۔