کراچی،لاک ڈاؤن نے ہیٹ ویو کے ستائے شہریوں سے ساحل پر جانے کی خوشیاں چھین لیں، سڑکیں سنسان، ساحل ویران
کراچی میں ہیٹ ویو کا آنا، شہریوں کیلئے سمندر پر جانے کا بہانہ بن جاتا تھا، سینکڑوں لوگ شدید گرمی، لو اور تپش سے بچنے کیلئے سمندر کا رخ کرتے تھے اور سارا سارا دن پانی میں گزارتے تھے۔ اس سال صورتحال مخلتف ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سمندر پر جانے پر پابندی ہے، کراچی کا ساحل سمندر ویران پڑا ہے۔ نہ کوئی نہانے والا ہے نا ہی سمندر پر تفرئح کیلئے آنا والا۔ کراچی کا سمندر صدیوں میں کبھی اتنا ویران اور سنسان نہیں دیکھا گیا جتنا اب ہے۔