May 08, 2020 04:38 pm
views : 277
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan reports 594 coronavirus fatalities, 25,837 cases
لاہور،
کورونا نے مزید 35 افراد کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 594 ہوگئی جبکہ
کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار 837 تک جاپہنچی
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران 1764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 10033، سندھ
میں 9093، خیبر پختونخوا میں 3956، بلوچستان میں 1725، گلگت بلتستان میں
394، اسلام آباد میں 558 جبکہ آزاد کشمیر میں 78 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این
ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں 171، پنجاب میں 183، خیبر پختونخوا میں 209،
گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 24 اور اسلام آباد میں 4 مریض جان سے
ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج
جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔
کورونا کے
حوالے سے معروف ماہر غذائیت فائزہ خان کا کہنا تھا کہ جس کی قوت مدافعت
اچھی ہوتی ہے وہ بہت جلد ریکور ہوجاتا ہے اور قوت مدافعت کا انحصار اچھی
غذا سے ہوتا ہے۔