May 08, 2020 04:46 pm
views : 269
Location : Domestic Place
Islamabad- NDMA donates 1 Lack dollers worth of protective equipment to PIA
اسلام آباد، این ڈی ایم اے کی جانب سے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی سامان کا عطیہ
این ڈی ایم اے نے کورونا وائرس کے پیش نظر قومی ایئرلائنز کو ایک لاکھ ڈالر مالیت کا حفاظتی سامان عطیہ کیا ہے۔ کٹس میں حفاظتی لباس، ماسک اور عینکیں شامل ہیں۔
سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے سامان عطیہ کرنے پر چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل افضل کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام قومی ادارے مکمل یکجہتی اور یگانگت سے ملک کی خدمت میں مصروف ہیں، عطیہ کردہ سامان سے پی آئی اے عملے اور مسافروں کو محفوظ بنانے میں بہت مدد ملے گی۔