May 08, 2020 04:49 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Islamabad- 18 hundred doctors are also attached to the Tiger Force, Dr Zafar Mirza
اسلام آباد، اٹھارہ سو ڈاکٹرز بھی ٹائیگر فورس سے منسلک ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹائیگرز فورس سے وابستہ ڈاکٹرز کو بھی ذمے داریاں دینے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مربوط اقدامات کیے گئے ہیں۔کورونا وائرس کے حوالے سے بیرونِ ملک موجود پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات سے استفادہ کریں گے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا یہ بھی کہنا ہے کہ یارانِ وطن پروگرام کو بیرونِ ملک پاکستانی ڈاکٹرز نے سراہا ہے۔