May 08, 2020 04:57 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Kaachi- Shops open from Fajr to 5 pm, There will be a complete lockdown in Sindh on Saturday and Sunday, Murad Ali Shah
کراچی، بیمار اور بزرگ افراد گھروں سے نہ نکلیں،وزیرِ اعلیٰ سندھ
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بات ختم ہوگئی مگر بات ختم نہیں ہوئی، 26 فروری کو پہلا کیس آنے کےبعد ہی لاک ڈاؤن کا آغاز کیا۔کسی نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کر کے وفاق کی پالیسیز سے ٹکراؤ پیدا کیا جا رہا ہے۔یکم اپریل کو لاک ڈاؤن کا اعلان تک خود حکومت نے کیا، 14 روز کے لاک ڈاؤن کے بعد پھر وفاق نے لاک ڈاؤن میں اضافے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی سے دشمنی نہیں ہے، کاروبار بند نہیں کرنا چاہتے، پہلی ترجیح لوگوں کی زندگی ہے، کل میٹنگ میں کہا کہ جو بھی فیصلے ہوں گے ہم ان پر عمل درآمد کریں گے۔ہم نے کہا کہ زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے، جذباتی ہو کر کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیئے۔