May 08, 2020 05:00 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Karachi- Corona virus has profound effects on Pakistani economy
کراچی، کورونا وائرس کے پاکستانی معیشت پر گہرے اثرات، ماہرین
کورونا وائرس کی وجہ سے آئی ایم ایف توقع کررہی ہے کہ 2020ء میں عالمی جی ڈی پی 3 فیصد تک گر جائے گا، عالمی تجارتی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تجارت کا حجم 32 فیصد تک کم ہوسکتا ہے، آئی ایل او کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 195 ملین ملازمتیں ختم ہوسکتی ہیں۔
اس حوالے معروف بزنس مین مرزا اختیاربیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو وائرس کا پھیلاؤ داخلی اور عالمی، دونوں سطحوں پر متاثر کرے گا، اس سے پہلے پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کے امدادی پیکج کی مدد سے آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہوگئی تھی۔اب اس کی شرح نمو میں سنگین گراوٹ آسکتی ہے ۔
آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان معروضات کی وجہ سے ملکوں میں سماجی بے چینی میں اضافہ ہوگا، نہ صرف صحت کی سہولیات کو وسعت دینا پڑے گی بلکہ بے روزگاری کو بڑھنے سے روکنے کے لیے امدادی سرگرمیاں بھی شروع کرنا ہوں گی۔