May 09, 2020 04:31 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan confirms 618 deaths from coronavirus, 27,474 cases
اسلام آباد، ملک بھر میں کورونا مزید 24 جانیں نگل گیا، 27 ہزار 474 افراد متاثر،24 گھنٹوں کے دوران 1637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 1637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 471، سندھ میں 9 ہزار 691، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 327، بلوچستان میں ایک ہزار 876، گلگت بلتستان میں 421، اسلام آباد میں 609 جبکہ آزاد کشمیر میں 79 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 618 ہوگئی۔ سندھ میں 175، پنجاب میں 191، خیبر پختونخوا میں 221، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 24 اور اسلام آباد میں 4 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 24 گھنٹے میں1080نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پیرجو گوٹھ میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔تشویش کی بات ہے،عوام کوسمجھناہوگاصورتحال کیابن رہی ہے۔