May 09, 2020 04:39 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan will not meet tax collection target due to Corona Virus, says Finance Minister
اسلام آباد، کورونا وائرس کے اثرات ، پاکستانی معیشت کے حوالے سے بُری خبر
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال مالی خسارےمیں اضافہ ہوگا اور مالی خسارہ9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، مالی خسارے میں اضافے کی وجہ معیشت پر کوروناکےمنفی اثرات ہیں۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں کےہدف میں کمی کی گئی ہے، رواں سال ٹیکس وصولیوں کاہدف3.9ٹریلین روپےرہےگا، ٹیکس وصولیوں کاہدف مقررہ ہدف سے19 فیصد کم ہے۔
آئی ایم ایف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈنے1ارب 38کروڑڈالرریپڈفنانسنگ کےتحت دیے، یہ رقم کورونا سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے خرچ ہوگی، رواں مالی سال ملکی معیشت ایک سے ڈیڑھ فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے۔مالی خسارہ آئندہ بجٹ میں کم کریں گے ، مالی خسارے میں کمی کیلئے اخراجات میں کمی کی جائے گی۔