May 09, 2020 04:57 pm
views : 276
Location : Domestic Place
Islamabad- There is solid evidence against Hamza Shahbaz, NAB
اسلام آباد، حمزہ شہباز کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، نیب
نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کیس میں گواہان اور دستاویز موجود ہیں۔حمزہ شہباز کے خلاف شواہد احتساب عدالت میں پیش کیے جائیں گے، عدالت میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ حمزہ شہباز کی ضمانت پہلے ہی مسترد کر چکی ہے، ان کی بے گناہی کا فیصلہ بھی عدالت نے کرنا ہے۔
قوم احتساب بیورو کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نیب کسی دھمکی، دباؤ اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی پرواہ کیے بغیر فرائض انجام دیتا رہے گا۔