May 09, 2020 04:59 pm
views : 259
Location : Domestic Place
Lahore- Marriyum Aurangzeb demands Hamza Shahbaz's release
لاہور، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ کہتی ہیں شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا آٹا چینی چوروں نے اپنے ڈاکے پر پردہ ڈالنے کے لئے حمزہ شہباز کو جیل میں رکھا ہوا ہے منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزام میں حمزہ شہباز 50 سے زائد پیشیاں بھت چکے ہیں۔ جھوٹے مقدمے میں حمزہ شہباز قید ہے حکومت کے پاس کوئی گوہ ہے نہ ہی شواہد دستیاب ہیں۔