May 09, 2020 05:00 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh Government announces establish of Infectious Diseases Hospital
کراچی، سندھ حکومت کا انفیکشن ڈیزیز اسپتال قائم کرنے کا اعلان
سندھ حکومت کے کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے انفیکشن ڈیزیز اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا 400 بستروں کاانفیکشن ڈیزیزاسپتال کراچی میں جلد فعال ہوگا، یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کاپہلاانفیکشن ڈیزیز ادارہ ہوگا، انفیکشن ڈیزیزاسپتال میں کورونا سےنمٹنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔
بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بلاتفریق انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے، وباسےنمٹنےکےلئےسندھ حکومت کئی اقدامات کر رہی ہے، سیاسی مخالفین نے سندھ حکومت کےخلاف پروپیگنڈامہم شروع کررکھی ہے، تاثردیا جارہا ہے، سندھ کےاسپتالوں کی حالت خراب ہے۔