May 11, 2020 07:54 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan's coronavirus cases top 30,000
کراچی، ملک بھر میں کورونا مزید 28 جانیں نگل گیا جبکہ وباء سے 30 ہزار 941 افراد متاثر، ملک میں 1476 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 11 ہزار 568، سندھ میں 11 ہزار 480، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں 2 ہزار 17، گلگت بلتستان میں 442، اسلام آباد میں 679 جبکہ آزاد کشمیر میں 86 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں 189، پنجاب میں 197، خیبر پختونخوا میں 245، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 26 اور اسلام آباد میں 6 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے سرگرم سماجی کارکن نعمان شیخ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں متوسط طبقہ بہت متاثر ہوا ہے اور یہاں تک کہ کچھ کیسز ایسے بھی دیکھنے میں آئے ہیں کہ لوگوں نے خودکشیاں بھی کی ہیں۔