May 11, 2020 07:56 pm
views : 230
Location : National Assembly
Islamabad- Pakistan has the highest coronavirus testing capacity in South Asia, Qureshi tells in NA
اسلام آباد، اب سندھ کارڈ نہیں صرف پاکستان کارڈ چلے گا، وزیر خارجہ
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے جوانی پیپلز پارٹی کو دی، ذوالفقار بھٹو اور بینظیر وفاق کی بات کرتے تھے، پیپلز پارٹی وفاق کی خوشبو ہے مگر آج صوبائی تعصب کی بو آرہی ہے تاہم اب کوئی سندھ کارڈ نہیں، صوبائی کارڈ نہیں، صرف پاکستان کارڈ چلے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن کو نرم کیا تو اس پر بھی تنقید کرتے ہوئے ہم پر طعنہ زنی کی گئی، ایک طرف کورونا وائرس اور دوسری طرف معاشی بحران ہے، ہمیں کورونا کے ساتھ بھوک و افلاس کا بھی مقابلہ کرنا ہے، مراد علی شاہ کی کوشش کے باوجود لاک ڈاؤن اس طرح نہیں ہوسکا جیسا ہونا چاہیے تھا۔