May 11, 2020 07:57 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan facing severe pressure from the IMF in the budget
اسلام آباد، پاکستان کو بجٹ میں آئی ایم ایف کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا
پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے آئندہ بجٹ میں سخت اہداف رکھنے کیلئے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیاں 5100 ارب چاہتا ہے اور آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ اہداف مقرر نہ ہونے پر قرض پروگرام دوبارہ شروع نہیں ہوگا۔
آئی ایم ایف کامطالبہ ہے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا صفر اعشاریہ چار فیصد مقرر کیا جائے جب کہ سود اور قرض ادائیگی کے لیے 2700 ارب روپے مختص کیے جائیں۔
وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے بجٹ اہداف سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے سے گریز کیا ہے اور وزارت خزانہ خود ذمہ داری لینے کی بجائے تما م اہداف وزیر اعظم سے مقرر کروانا چاہتی ہے۔