May 11, 2020 07:58 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Islamabad- Passengers to immediately undergo COVID-19 test after returning, Moeed Yusuf
اسلام آباد، بیرون ملک سے واپس آنے والوں کیلئے 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ حکومت نے صوبوں کی مشاورت سےبیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے پالیسی میں تبدیلی کی ہے، بیرون ملک سے وطن واپس آنیوالوں کا فوری ٹیسٹ ہوگا اور ٹیسٹ کیلئے48گھنٹےانتظار کی شرط ختم کی جارہی ہے، ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد طبی ماہرین فیصلہ کرینگے کہ کون گھر جائیگا اور کون نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی معیدیوسف نے مزید کہا کہ اب تک بیرون ملک سے آںے والوں کو کورونا ٹیسٹنگ سے قبل 48 گھنٹہ قرنطینہ میں رکھا جاتا تھا، لیکن اب یہ شرط ختم کرکے بیرون ملک سے آنے والوں کا ٹیسٹ جلدازجلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب مسافروں کو اڑتالیس گھنٹے ٹیسٹ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، صوبوں کو 24 گھنٹے میں ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔