May 11, 2020 07:59 pm
views : 232
Location : different areas
Karachi- Small markets reopen as Pakistan eases lockdown
کراچی، پریشان حالوں کی دعائیں رنگ لے آئیں، کاروبار کھل گیا
نہ نہ کرتے بالآخر ہاں ہو ہی گئیں۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کاروباری سرگرمیاں بحال اور ایس او پیز پر عملدرآمد کتنا ہوگا کامیاب۔
صبح ہوتے ہی دکاندار ہوئے بے قرار، گاہکوں نے لگادی لمبی قطار
کورونا کے کیسز لاتعداد ،کیا اس حوالے سے ہسپتال ہیں تیار
سندھ حکومت کے حکم پر کراچی میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی، شہر کی مارکیٹیں کھل گئیں، کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات اپناتے ہوئے دکانداروں نے 50 روز بعد دکانوں کے شٹر اٹھا دیئے۔
اس حوالے سے ایک دکاندار حکیم شاد کا کہناتھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے، تاکہ کورونا وائرس سے بھی بچا جاسکے اور ہمارا کاروبار بھی جاری رہ سکے کیونکہ گزشتہ پچاس دنوں میں تاجر برادری کا اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کاروبار کھولنے کی اجازت مشروط طور پر دی ہے، دکاندار اور خریدار حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا سے بچا جاسکے۔
شاپنگ پر آنے والی خاتون گاہک شہلا کا کہنا تھا کہ صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک کا وقت بالکل مناسب نہیں ہے، ان حالات میں لوگ خود ہی سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال نہ کریں تو کیا کرسکتے ہیں۔
کورونا کے مکمل خاتمے سے قبل ہی لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے ڈاکٹر فلک ناز کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کسی حد تک بہتر بھی ہے کیونکہ کورونا وائرس اب زیادہ عرصے تک ہمارے ملک میں رہے گا۔لاک ڈاون میں نرمی ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیں شہری ہونے کا حق ادا کرنا ہرگا۔
ان حالات میں ہر کسی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مہلک وباء سے بچنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی سہارا مل سکے۔